20 جنوری، 2017، 12:06 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لیے وہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لیے وہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر امریکہ کے 45 ویں صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تمام تر اختیارات کے ساتھ انھیں ایٹمی بٹن بھی مل جائے گا۔ انتہاپسند پادری فرینکلن گراہم حلف برداری کی دعا کرائیں گے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ حلف اٹھانے سے 24 گھنٹے قبل گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے، ٹرمپ ٹاور سے روانگی سے قبل 70 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ سفر شروع ہوتا ہے اور امریکی عوام کے لئے اسے ایک عظیم سفر بنانے کے لئے میں سخت مقابلہ اور کام کرتا رہوں گا۔ ادھر امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری کے موقع پر منتظمین نے شرکا کی تعداد کا اندازہ 8 لاکھ لگایا ہے جو صدر باراک اوباما کی پہلی تقریب حلف برداری میں شامل افراد کی تعداد سے کم ہوگی۔ تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن، سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔

امریکی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر20 کروڑ ڈالر خرچہ متوقع ہے اور یہ امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہو گی۔ تقریب کی سیکیورٹی کے لئے 28 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جس پر 10 کروڑ ڈالر خرچہ آئے گا جبکہ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد احتجاج کریں گے جنھیں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

News ID 1869849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha